اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگر آپ فیس بُک باکثرت استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپکے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی

datetime 13  جنوری‬‮  2015 |

نیویارک: عوامی سطح پرفیس بک کے یوزرز کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد فیس بک انتظامیہ نے ایسی تمام ویڈیوز، گرافک ویڈیوز اور تصاویر پر وارننگ کا لیبل لگا دیا ہے جو کسی کے لیے بھی ذہنی تکلیف اور صدمے کا باعث بن سکتی ہیں۔

فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایسی تمام ویڈیوز اور تصاویر جو کسی کے لیے بھی صدمے، تکلیف  اور ذہنی پریشانی کا باعث ہوں گی ان پر وارننگ کا لییل لگانا شروع کردیا گیا ہے جب کہ 18 سال سے کم عمر افراد کو ایسی ویڈیوز سے دور رکھنے کے لیے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ فیس بک کے مطابق لگایا گیا الرٹ ایسی ویب سائٹس کو خود بخود کھلنے سے روک دے گا جب تک کہ اسے کلک نہیں کیا جاتا، فیس بک کا یہ اقدام ویب سائٹ کے مشیروں کی جانب سے حفاظتی نقطہ نظر کے تحت کیا گیا ہے، اس نئے اقدام سے جو پوسٹ سب سے پہلے متاثر ہوئی وہ پیرس میں چارلی ایبڈو پرحملے کے دوران ہلاک ہونے والے فرانسیسی پولیس افسر احمد میرابت کی ہے جسے ویڈیوز میں قتل ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ویب سائٹ کی خاتون ترجمان کا غیر ملکی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ فیس بک انتظامیہ امید کرتی ہے کہ لوگ ذمہ داری سے ویڈیوز شیئر کریں گے جب کہ لوگوں سے کہیں گے کہ جب بھی وہ کوئی پرتشدد ویڈیو پوسٹ کریں تواپنے لائیک کرنے والوں کے لیے اس پر وارننگ کا ٹیگ لازمی لگائیں جب کہ سائٹ کے انجینئرز اس اسکیم کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایسے مواد کو شیئر کرنے پر پابندی ہوگی جس میں تشدد کرنے والا خوشی کا اظہار کر رہا ہو یا اس سے کوئی ایسا پیغام نکل رہا ہو جس سے تشدد کو پسند کیا گیا ہو تاہم پر تشدد نیوز رپورٹ اور دیگر دستاویزی مواد کو آن لائن دکھانے پر پابندی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات کسی نوجوان کو تشدد کے مواد کودیکھنے سے نہیں روک سکتے اس کے لیے مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر شام میں قتل کئے جانے والے افراد کے سروں کو نیزوں پر لٹکائے جانے والی ویڈیو کو لوگوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد فیس بک پر اس طرح کے اقدامات لینے کے لئے دباؤ تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…