پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

مشہور اسٹارز کے عجیب فوبیاز سے متعلق رپورٹ کلک کر کے پڑھیں

datetime 12  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں جسے ڈر نہ لگتا ہو اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ لوگ کسی خاص چیز کے فوبیا کا شکار ہوجاتے ہیں یعنی اس شے کا نظارہ ان کو خوفزدہ کردینے کے لیے کافی ہوتا ہے اور ان میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اسٹارز بھی شامل ہیں جو فلمی اسکرینوں پر چاہے کتنے بھی بہادر ہوں مگر حقیقی زندگی میں معمولی چیزیں بھی انہیں ڈرا دینے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہیں۔

ایسے ہی چند اسٹارز کے بارے میں جانے جن کو ایسے عجیب و غریب چیزیں ڈرا دیتی ہیں جنھیں دیکھ کر ہوسکتا ہے کہ بیشتر افراد ہنس پڑے۔

ٹوائیلائٹ میں ویمپائر کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنے والے رابرٹ پٹینسن حقیقی زندگی میں کچھ زیادہ بہادر نہیں۔ درحقیقت وہ تو گھوڑوں سے ڈرتے ہیں اور ان کو دیکھنا ان کے لیے عذاب لگتا ہے — اے ایف پی فوٹو
ٹوائیلائٹ میں ویمپائر کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنے والے رابرٹ پٹینسن حقیقی زندگی میں کچھ زیادہ بہادر نہیں۔ درحقیقت وہ تو گھوڑوں سے ڈرتے ہیں اور ان کو دیکھنا ان کے لیے عذاب لگتا ہے — اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلمی دنیا میں خانوں کے تو ہوش اڑا دیئے مگر خود ان کے حواس بلیوں کو دیکھ کر غائب ہوجاتے ہیں۔ جی ہاں لگے رہو منا بھائی، ڈرٹی پکچر اور کہانی جیسی سپرہٹ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی ودیا بالن کو معصوم صورت بلیاں کسی چڑیل سے کم نہیں لگتیں اور وہ ان کو دیکھ کر بری طرح خوفزدہ ہوجاتی ہیں
بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلمی دنیا میں خانوں کے تو ہوش اڑا دیئے مگر خود ان کے حواس بلیوں کو دیکھ کر غائب ہوجاتے ہیں۔ جی ہاں لگے رہو منا بھائی، ڈرٹی پکچر اور کہانی جیسی سپرہٹ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی ودیا بالن کو معصوم صورت بلیاں کسی چڑیل سے کم نہیں لگتیں اور وہ ان کو دیکھ کر بری طرح خوفزدہ ہوجاتی ہیں —
اگر آپ سے پوچھا جائے کہ رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا کے درمیان کیا چیز مشترک ہے تو کیا جواب دیں گے؟ ہوسکتا ہے کہ آپ ان دونوں کی کسی مشترکہ فلم کا نام لے دیں جیسے برفی مگر نہیں ان کے درمیان سب سے بڑی قدر مشترک مکڑیوں سے ڈرنا ہے۔ جی واقعی رنبیر کپور بھی مکڑیوں سے ڈرتے ہیں اور ان کے لیے وہاں رہنا بہت مشکل ہوجاتا ہے —
اگر آپ سے پوچھا جائے کہ رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا کے درمیان کیا چیز مشترک ہے تو کیا جواب دیں گے؟ ہوسکتا ہے کہ آپ ان دونوں کی کسی مشترکہ فلم کا نام لے دیں جیسے برفی مگر نہیں ان کے درمیان سب سے بڑی قدر مشترک مکڑیوں سے ڈرنا ہے۔ جی واقعی رنبیر کپور بھی مکڑیوں سے ڈرتے ہیں اور ان کے لیے وہاں رہنا بہت آن
بولی وڈ میں فیشن آئیکون سمجھی جانے والی سونم کپور بھی ڈرنے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ فلمی اسکرینز پر تو ہوسکتا ہے کہ وہ ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگادیں اور ان کا بال بھی بیکا نہ ہو مگر حقیقی زندگی میں ان کا یہ حال ہے کہ وہ لفٹ میں سوار ہونے سے ہی خوفزدہ رہتی ہیں اور سیڑھیوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ بظاہر یہ اداکارہ کسی جگہ بند ہونے یا بلندی کے خوف کے فوبیا کی شکار ہیں —
بولی وڈ میں فیشن آئیکون سمجھی جانے والی سونم کپور بھی ڈرنے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ فلمی اسکرینز پر تو ہوسکتا ہے کہ وہ ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگادیں اور ان کا بال بھی بیکا نہ ہو مگر حقیقی زندگی میں ان کا یہ حال ہے کہ وہ لفٹ میں سوار ہونے سے ہی خوفزدہ رہتی ہیں اور سیڑھیوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ بظاہر یہ اداکارہ کسی  بند ہونے یا بلندی کے خوف کے فوبیا کی شکار ہیں —
ہولی وڈ کی اس خوبصورت حسینہ کا فوبیا انتہائی دلچسپ ہے اور ان کے لیے بہت بڑا مسئلہ نہیں کیونکہ وہ ایسی چیز ہے جو ہر جگہ بلکہ ہر کمرے میں ہی ہوتی ہے۔ اور وہ ہے دروازے کا لٹو یا ڈور ناب جس کو دیکھ کر کیمرون ڈیاز خوفزدہ ہوجاتی ہیں اور وہ بمشکل ہی ان کو اپنے ہاتھ سے گھما کر کمرے کا دروازہ کھولنے کے لیے تیار ہوتی ہیں ٹو
ہولی وڈ کی اس خوبصورت حسینہ کا فوبیا انتہائی دلچسپ ہے اور ان کے لیے بہت بڑا مسئلہ نہیں کیونکہ وہ ایسی چیز ہے جو ہر جگہ بلکہ ہر کمرے میں ہی ہوتی ہے۔ اور وہ ہے دروازے کا لٹو یا ڈور ناب جس کو دیکھ کر کیمرون ڈیاز خوفزدہ ہوجاتی ہیں اور وہ بمشکل ہی ان کو اپنے ہاتھ سے گھما کر کمرے کا دروازہ کھولنے کے لیے تیار ہوتی ہیں —
بولی وڈ کی جنگلی بلی پریانکا چوپڑا فلمی دنیا میں تو کبھی باکسر اور کبھی بہادر پولیس افسر، مگر حقیقی زندگی میں وہ کوئی ایسی دلیر یا باہمت نہیں۔
درحقیقت پریانکا کو تو چیخنے پر مجبور کردینے کے لیے ایک مکڑی کا نظارہ کافی ثابت ہوتا ہے۔ جی واقعی پریانکا چوپڑا مکڑیوں کو دیکھ ہی نہیں سکتیں اور انہیں دیکھ کر وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوجاتی ہیں اور اس جگہ پر رہنا ان کے لیے ناممکن ہوجاتا ہے —
بولی وڈ کی جنگلی بلی پریانکا چوپڑا فلمی دنیا میں تو کبھی باکسر اور کبھی بہادر پولیس افسر، مگر حقیقی زندگی میں وہ کوئی ایسی دلیر یا باہمت نہیں۔ درحقیقت پریانکا کو تو چیخنے پر مجبور کردینے کے لیے ایک مکڑی کا نظارہ کافی ثابت ہوتا ہے۔ جی واقعی پریانکا چوپڑا مکڑیوں کو دیکھ ہی نہیں سکتیں اور انہیں دیکھ کر وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوجاتی ہیں اور اس جگہ پر رہنا ان کے لیے ناممکن ہوجاتا ہے —دنیا کی پرکشش ترین خواتین میں سے ایک میگن فوکس کو جس چیز سے ڈر لگتا ہے اس کے بغیر اکثر افراد کا دن شروع ہی نہیں ہوتا۔ جی صحیح اندازہ لگایا ہے وہ ہے اخبار یا کوئی بھی کاغذ جو پلاسٹک شیٹ کے بغیر ہو اسے دیکھنا میگن فوکس کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوتا ہے اور وہ اس کے قریب کسی صورت کھڑی ہونے کے لیے تیار نہیں ہوتی اور اسے چھونے کا خیال تو انہیں بے ہوش کردینے کے لیے کافی ہوتا ہے —
دنیا کی پرکشش ترین خواتین میں سے ایک میگن فوکس کو جس چیز سے ڈر لگتا ہے اس کے بغیر اکثر افراد کا دن شروع ہی نہیں ہوتا۔ جی صحیح اندازہ لگایا ہے وہ ہے اخبار یا کوئی بھی کاغذ جو پلاسٹک شیٹ کے بغیر ہو اسے دیکھنا میگن فوکس کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوتا ہے اور وہ اس کے قریب کسی صورت کھڑی ہونے کے لیے تیار نہیں ہوتی اور اسے چھونے کا خیال تو انہیں بے ہوش کردینے کے لیے کافی ہوتا ہے — اے ایف پی فوٹو
ہولی وڈ آئیکون جونی ڈیپ کو آپ نے ایلس ان ونڈر لینڈ نامی سپرہٹ فلم میں جوکر کے کردار میں دیکھا ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ سراہا بھی ہو مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں جوکروں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں؟ جونی ڈیپ خود کہتے ہیں چہرے کو کسی رنگ سے رنگنا، جھوٹی مسکراہٹ یہ سب ایسی چیزیں ہیں جو انسان کے اندر کی برائی کو چھپانے کی کوشش ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس فرد کے اندر کوئی شیطان چھپا بیٹھا ہو —

 ولی وڈ آئیکون جونی ڈیپ کو آپ نے ایلس ان ونڈر لینڈ نامی سپرہٹ فلم میں جوکر کے کردار میں دیکھاہوگا اور ہوسکتا ہے کہ سراہا بھی ہو مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں جوکروں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں؟ جونی ڈیپ خود کہتے ہیں چہرے کو کسی رنگ سے رنگنا، جھوٹی مسکراہٹ یہ سب ایسی چیزیں ہیں جو انسان کے اندر کی برائی کو چھپانے کی کوشش ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس فرد کے اندر کوئی شیطان چھپا بیٹھا ہو —
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ میڈونا جس فوبیا کا شکار ہیں وہ اکثر عام لوگوں کے لیے بھی خوفزدہ کردینے والا تجربہ ہوتا ہے۔ وہ ہے بجلی کڑکنے اور طوفان کا شور جس کو سنتے ہی میڈونا کا رنگ زرد پڑ جاتا ہے اور وہ اپنے کمرے میں دبک کر بیٹھ جاتی ہیں اور اگر وہ اس وقت کوئی پروگرام کرنے باہر ہوں تو پھر کسی محفوظ جگہ کا رخ کرنا ان کی اولین ترجیح بن جاتا ہے —
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ میڈونا جس فوبیا کا شکار ہیں وہ اکثر عام لوگوں کے لیے بھی خوفزدہ کردینے والا تجربہ ہوتا ہے۔ وہ ہے بجلی کڑکنے اور طوفان کا شور جس کو سنتے ہی میڈونا کا رنگ زرد پڑ جاتا ہے اور وہ اپنے کمرے میں دبک کر بیٹھ جاتی ہیں اور اگر وہ اس وقت کوئی پروگرام کرنے باہر ہوں تو پھر کسی محفوظ جگہ کا رخ کرنا ان کی اولین ترجیح بن جاتا ہے —
ہولی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن کے لیے فضائی سفر کسی بھیانک خواب سے کم ثابت نہیں ہوتا۔ جی ہاں واقعی جینیفر پرواز کے غیرفطری خوف کا شکار ہیں اور وہ اس وجہ سے بمشکل ہی کسی ہوائی طیارے میں سفر کر پاتی ہیں اور ان کی ترجیح سڑک یا ٹرین کے ذریعے سفر کرنا ہوتا ہے —
ہولی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن کے لیے فضائی سفر کسی بھیانک خواب سے کم ثابت نہیں ہوتا۔ جی ہاں واقعی جینیفر پرواز کے غیرفطری خوف کا شکار ہیں اور وہ اس وجہ سے بمشکل ہی کسی ہوائی طیارے میں سفر کر پاتی ہیں اور ان کی ترجیح سڑک یا ٹرین کے ذریعے سفر کرنا ہوتا ہے —
نکول کڈمین نے کئی فلموں میں انتہائی دلیر خاتون کا کردار نبھایا ہے مگر ذاتی زندگی میں ایک انتہائی خوبصورت چیز انہیں ڈرا دینے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔ اور وہ خوبصورت شے ہے تتلیاں جن کے رنگ بیشتر افراد کی آنکھوں کو تو بہت بھلے لگتے ہیں مگر نکول کڈمین کو ان کا نظارہ کسی کانٹے کی طرح چبھتا ہے اور وہ خوف کے مارے آنکھیں بند کرلیتی ہیں —

نکول کڈمین نے کئی فلموں میں انتہائی دلیر خاتون کا کردار نبھایا ہے مگر ذاتی زندگی میں ایک انتہائی خوبصورت چیز انہیں ڈرا دینے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔ اور وہ خوبصورت شے ہے تتلیاں جن کے رنگ بیشتر افراد کی آنکھوں کو تو بہت بھلے لگتے ہیں مگر نکول کڈمین کو ان کا نظارہ کسی کانٹے کی طرح چبھتا ہے اور وہ خوف کے مارے آنکھیں بند کرلیتی ہیں — ہوسکتا ہے کہ آپ یقین نہ کریں مگر ہولی وڈ کی یہ خوبصورت اداکارہ معصوم صورت پرندوں سے خوفزدہ رہتی ہے۔ فلم ایوینجرز میں دنیا کو بچانے کا کردار ادا کرنے والی اسکارلٹ جونسن کے لیے حقیقی دنیا میں زندگی گزارنا کافی مشکل ہوتا ہے خاص طور پر اس وقت جب پرندے اپنے پروں کو پھڑپھڑا رہے ہوں کیونکہ ایسا منظر ان کی نظروں کو کسی صورت برداشت نہیں ہوتا اور وہ خوف کے مارے اس جگہ سے دور چلی جاتی ہیں —
ہوسکتا ہے کہ آپ یقین نہ کریں مگر ہولی وڈ کی یہ خوبصورت اداکارہ معصوم صورت پرندوں سے خوفزدہ رہتی ہے۔ فلم ایوینجرز میں دنیا کو بچانے کا کردار ادا کرنے والی اسکارلٹ جونسن کے لیے حقیقی دنیا میں زندگی گزارنا کافی مشکل ہوتا ہے خاص طور پر اس وقت جب پرندے اپنے پروں کو پھڑپھڑا رہے ہوں کیونکہ ایسا منظر ان کی نظروں کو کسی صورت برداشت نہیں ہوتا اور وہ خوف کے مارے اس جگہ سے دور چلی جاتی ہیں —

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…