نیوہمشائر…….گزشتہ انتخابات میں صدر باراک اوباما کے مقابل الیکشن لڑنے والے مٹ رومنی نے آئندہ سال ہونےو الے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا۔ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ریاست نیوہمشائر میں ایک ڈونرز سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ وہ آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر حصہ لینے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔تاہم اس بارے میں انہوں نے حتمی فیصلے کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا۔مٹ رومنی 2008 میں پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے جبکہ 2012 کے انتخابات میں وہ صدر اوباما کے مقابلے میں صدارتی دوڑ ہار گئے تھے۔ |