اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

خاص طبقے کے خلاف کارروائیوں کے لئے قانون سازی کا تاثر دیا گیا ، مولانا فضل الرحمان

datetime 9  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں مذہب اور مسلک کے نام پر ترمیم کرکے خاص طبقے کے خلاف کارروائیوں کے لئے قانون سازی کا تاثر دیا گیا جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی بات کی گئی ہے اس لئے ہم نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم میں مذہب اور مسلک کے ساتھ لسانیت، قومیت اور علاقائیت کی بنیاد پر ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کو بھی شامل کیا جائے لیکن آئین میں صرف مذہب اور مسلک کے نام پر ترمیم کرکے خاص طبقے کے خلاف کارروائیوں کے لئے قانون سازی کا تاثر دیا گیا جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے ملاقات میں انہیں آئین میں ترمیم کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ ہماری خواہش ہے کہ معاملات افہام و تفہیم کے ذریعے حل ہوجائیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے نازک اور کٹھن دور سے گزر رہا ہے، سانحہ پشاور کے ننھے شہدا کے طفیل قوم دہشت گردی کے خلاف ایک ہوئی اور اتحاد سے ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا کے لئے جنگ بھی سب نے مل کر لڑنی ہے اور دہشت گردوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…