اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

تر ک صدر نے یورپ کو وارننگ دیدی

datetime 7  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ۔۔۔۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے منگل کے روز یورپی یونین کو خبردار کیا کہ ترکی کو جمہوریت کا درس دینے کے بجائے اسے مسلمانوں کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر ’اسلامو فوبیا‘ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہیے۔اردوغان نے انقرہ میں ترکی کے سفیروں کو ایک تقریر میں کہا کہ انہیں جارحانہ خارجہ پالیسی اپنانا چاہیے تاکہ اعتماد سے بھرپور ’نئے ترکی‘ کی نمائندگی ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ یورپی یونین اس سنجیدہ نوعیت کے خطرے سے نمٹنے کے بجائے ترکی کو جمہوریت پر درس دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں اسلامو فوبیا (اسلام یا مسلمانوں سے ڈر یا نفرت کی کیفیت)، نسل پرستی اور امتیازی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کچھ مغربی معاشروں میں ہمدردی بھی حاصل کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا سے یورپ کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس مسئلے سے آج سنجیدگی سے نہ نمٹہ گیا تو یورپی یونین اور یورپ کی روایات پر سوالیہ نشان کھڑا ہوجائے گا۔ان کے یہ بیانات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب جرمنی میں پیگیڈا نامی تنظیم اسلام کے خلاف مظاہرے کررہی ہے اور جس میں ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے مغربی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سچ نہیں دکھاتے اور مخلص نہیں۔ وہ ہمارے پاس آتے ہیں اور بات کرتے ہیں۔ ہم تمام ضروری سوالات کے جواب دیتے ہیں اور دستاویزات دکھاتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنی من مانی کرتے ہیں۔
سفیروں سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ڈٹے رہیں اور غلط اور غیر اخلاقی خبروں پر کان نہ دھریں اور کسی کو کوئی رعایت نہ دیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…