کراچی۔۔۔۔۔شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں افغان بستی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے سادہ کپڑوں میں ملبوس 2 افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت پولیس اہلکاروں کی حیثیت سے ہوئی، اورنگی میں کٹی پہاڑی کے قریب بھی ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس کے علاوہ لانڈھی کے قریب بھینس کالونی کے نالے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں رواں برس کے آغاز سے اب تک رینجرز اور پولیس کے 7 اہلکار دہشتگردوں کا نشانہ بن گئے چکے ہیں۔
کراچی میں پر تشدد واقعات 2 پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































