اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

دہشتگروں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی گئی، پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 5  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ سمیت 615 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مجموعی طور پر 77 کروڑ روپے مقرر کردی۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے ملا فضل اللہ اور منگل باغ سمیت انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی جب کہ اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیئے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیرملا فضل اللہ، منگل باغ، ڈی آئی خان جیل توڑنے میں ملوث قاری بشیراور سمیع اللہ کے سروں کی قیمت ایک ایک کروڑ روپے مقرر کی ہے جب کہ دیگر انتہائی مطلوب 15 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 50،50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیئے کے مطابق انتہائی مطلوب دہشتگردوں کا تعلق پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، سوات سمیت 22 اضلاع اور ملحقہ قبائلی علاقوں سے ہے جنہیں مقامی عدالتوں نے انتہائی مطلوب دہشتگرد قراردیاہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل الرحمان شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے قبل افغان صوبے کنڑ میں فرار ہوگئے تھے جب کہ پاکستان کی جانب سے کئی بار ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…