جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

توہین آمیزپروگرام؛ میرشکیل، شائستہ لودھی اور وینا ملک سمیت دیگر کو 26،26 سال قید کا حکم

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت: انسداد دہشتگردی عدالت نے توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر جیو ٹی وی چینل کے مالک میر شکیل الرحمان سمیت دیگر 4 ملزمان کو 26،26 سال قید اور 13، 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

گلگت کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجا شہبازنے گزشتہ 6 ماہ سے زیر سماعت مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ جیو ٹی وی چینل کے مالک میر شکیل الرحمان، پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی اور مہمان وینا ملک اور اسد خٹک توہین آمیز پروگرام کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ عدالت نے چاروں مجرموں کو 26،26 سال قید اور 13 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور آئی جی سندھ کو مجرموں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید حکم دیا کہ جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کا پاسپورٹ اور جائیداد بھی ضبط کیا جائے جبکہ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

واضح رہے کہ 14 مئی 2014 کو جیو ٹی وی کے مارننگ شو ” اٹھو جاگو پاکستان” میں شعائر اسلام کی توہین کی گئی جس کے بعد چینل کے خلاف ملک بھر میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جبکہ ایک مذہبی جماعت نے جیو کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا۔

Courtesy: Express News

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…