فیصل آباد۔۔۔۔ وزارتِ صحت نے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں منگل کو ہلاک ہونے والے مریض میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تردید کردی ہے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن (این ایچ ایس آر سی) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مشترکہ طور پر تصدیق کی ہے کہ ایبولا وائرس کے شبہ میں زیرِ علاج مریض ذوالفقار احمد کی ہلاکت دراصل ڈینگی کی وجہ سے ہوئی، جو ہیپٹائٹس سی کا بھی مریض تھا۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ پنجاب اسد رفیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیصل آباد میں مریض کی ہلاکت ایبولاوائرس کی وجہ سے نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں زیرِعلاج مریض ذواالفقار احمد منگل کو دم توڑ گیا، جبکہ حکام نے میت ورثا کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ ذوالفقار احمد کوگزشتہ ہفتے شدید بخار کے بعد فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ذوالفقار کے منہ اور ناک سے خون بہنے پر خطرناک ایبولا وائرس کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ذوالفقار احمد مغربی افریقہ کے ملک ٹوگو سے ایک ہفتہ قبل پاکستان واپس لوٹے تھے۔مریض کی ہلاکت سے قبل ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال کے ڈاکٹر راشد مقبول کا کہنا تھا کہ احمد کے خون کے نمونے لے کر اسلام آباد کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھجوادیے گئے ہیں جبکہ نتائج آنے میں کم از کم دو ہفتے کا وقت درکار ہوگا۔دوسری جانب پنجاب کے محکمہ صحت نے ان رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔ پنجاب کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا بھی کہنا تھا کہ ذوالفقار احمد کو نمونوں کے نتائج برآمد ہونے تک ایک علیحدہ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیمیں چنیوٹ پہنچ چکی ہیں جہاں احمد کے رشتہ داروں کے ٹیسٹ لیے جائیں گے تاکہ ان میں ایبولا کی علامات کا جائزہ لیا جاسکے۔
ایبولا وائرس نہیں ذوالفقار احمد کی ہلاکت ڈینگی کی وجہ سے ہوئی،وزارتِ صحت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی
-
پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا
-
آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)
-
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے اہم فیصلہ
-
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
-
خاتون جیلر نے 14 سال قید کی سزا پانے والے قیدی کو اپنا دولہا بنا لیا
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان،اہم نوٹم جاری
-
لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے والا 15 فٹ لمبا مگرمچھ دریا سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا
-
ایپل کی پالیسی! پاکستان میں آئی فون صارفین کے لئے اہم خبر آگئی
-
نواز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا
-
شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی نئی فہرست سامنے آگئی
-
معرکہ حق، چین نے پاکستان کی فضائیہ کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی تصدیق کردی
-
نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ! حکومت نے والدین کی بڑی مشکل آسان کردی



















































