پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

عدنان سمیع نے 165 کلو وزن کم کر لیا کیسے آ پ بھی جانئے کلک کر کے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

ممبئی ۔۔۔۔۔دنیا کے سب سے تیز پیانو نواز ہونے کی شہرت رکھنے والے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع اکثر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔بی بی سی سے ایک خاص ملاقات کے دوران عدنان نے موسیقی کے سفر، ازدواجی زندگی اور 165 کلو وزن کم کرنے کے ساتھ نئی زندگی حاصل کرنے پر کھل کے بات کی۔
آج بھی عدنان سمیع کی تن و مند شبیہ لوگوں کے دل میں بسی ہے لیکن اب وہ معمول سے بھی کم وزن کے سبب لوگوں کو حیران کرتے رہتے ہیں۔انھوں نے اس بابت بتایا: ’میں نے 165 کلو وزن کم کیا ہے۔ بہت لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ میں نے وزن ڈاکٹروں کے تعاون سے کم کیا ہے اور اس سے بھی کمال کی بات تو یہ ہے کہ بہت سے ڈاکٹر جنھیں میں جانتا بھی نہیں اس بات کا کریڈٹ لینے لگے ہیں اور ان میں سے بعض تو اس کا اشتہار بھی دینے لگے۔‘انھوں نے مزید کہا: ’حقیقت یہ ہے کہ میں نے ایک ہائی پروٹین خوراک کے نظام کو اپنایا جس کے تحت میں ہر قسم کے پروٹین کھا سکتا تھا، شرط صرف اتنی تھی کے وہ بغیر تیل کے ہوں۔‘عدنان اپنی تازہ شریک حیات رویا کے اوپروالے کا عطیہ تسلیم کرتے ہیں۔عدنان کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے بعد ان کی زندگی میں کئی تبدیلیاں آئیں جن میں ان کے لیے سب سے خوشگوار فلم کی پیشکش تھی۔انہوں نے بتایا: ’وزن کم ہونے کے بعد بہت ساری ایسی چیزیں ہونے لگیں جس کا مجھے پہلے سے قطعی اندازہ نہیں تھا۔ ان میں سے ایک اداکاری کی پیشکش بھی تھی۔ میں نے یہ طے کیا تھا کہ میں وہی فلم کروں گا جو مجھے چیلنج کرے۔‘واضح رہے کہ عدنان بہت جلد ایک فلم میں آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا: ’میں نے ایک سکرپٹ پسند کی ہے اور سنہ 2015 کے شروع میں شاید یہ فلم فلور پر جائے گی۔ یہ ایک فن فلم ہوگی اور میرا کردار نان م وزی ل ہوگا۔‘عدنان سمیع گذشتہ 15 سالوں سے بھارت میں رہ رہے ہیں لیکن ایک پاکستانی شہری ہونے کی وجہ سے کسی پریشانی سے وہ انکار کرتے ہیں۔انھوں نے کہا: ’میں یہاں انتہائی خوشی اور محبت سے رہ رہا ہوں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ ہندوستان میں مجھے کبھی کوئی دقت نہیں ہوئی۔‘عدنان سمیع نے ایک عرصے کے بعد پھر سے پلے بیک سنگنگ کے میدان میں قدم رکھا ہے عدنان اپنی موجودہ شریک حیات رویا کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔وہ کہتے ہیں: ’زندگی میں ضرور میں نے ایک کام اچھا کیا ہوگا کہ اوپر والے نے مجھے اتنا بڑا انعام دیا ہے اور وہ ہے رویا۔ وہ ایک فرشتے کی طرح میری زندگی میں آئی اور جس انداز سے اس نے مجھے سمیٹا ہے وہ شاید کوئی اور نہ کر پاتا۔‘
عدنان نے ایک مدت کے بعد فلم ’دل دل‘ کے گانے ’سویٹا‘ سے پلے بیک سنگنگ کے میدان میں واپسی کی ہے۔اس سے قبل معروف نغمہ نگار گلزار کے ساتھ شاد علی کی ہی فلم ’ساتھیا‘ کا ٹائٹل گیت انھوں نے گایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…