لاہور۔۔۔۔ینگ نرسز کا جناح ہسپتال کی نرس کو ہراساں کرنے کا معاملہ طول پکڑ گیا ، پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ جناح ہسپتال کی نرس کو ہراساں کرنے کا معاملہ طول پکڑ گیا ہے اور ینگ نرسز ایسو سی ایشن نے ا ج پنجاب بھر میں احتجاج شروع کر دیا ہے۔ جناح ہسپتال میں نرسوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نرس کو ہراساں کر نے والے ڈاکٹر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایسوسی ایشن کے اعلان کے بعد پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ان ڈور ، ا ؤٹ ڈور سمیت تمام شعبوں میں نرسوں نے کام بند کر دیا ہے تاہم ایمرجنسی ، ا ئی سی یو اور سی سی یو میں مریضوں کو سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال لاہور کی انتطامیہ نرس سے بدتمیزی کرنے والے اور اسے ہراساں کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ ڈاکٹر کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا اور مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ایمرجنسی میں بھی سروسز بند کر دی جائیں گی۔ اتوار کے روز بھی نرسوں نے جناح ہسپتال میں ان ڈور اور ا ؤٹ ڈور کا بائیکاٹ کیا۔ رواں برس جنوری میں بھی جناح ہسپتال کے ڈاکٹر نے ایک عمر رسیدہ نرس کو تھپڑ مار دیا تھا جس کے خلاف نرسوں نے شدید احتجاج کیا تھا