جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اگر آپ یا آپکے کسی چاہنے والے کو ہے دل کی بیماری یا بلڈ پریشر کی تکلیف تو یہ ضرور پڑھیں

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

لندن: جدید میڈیکل سائنس کی تحقیق ثابت کر رہی ہے کہ ماضی میں استعمال کی جانے والی سادہ اور روایتی غذا ئیں انسانی صحت کی ضامن ہیں جبکہ ایک نئی تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ زیتون کا تیل نہ صرف دل کی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

برطانیہ کی مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں زیتون کے تیل کے استعمال کے 6 ہفتوں بعد دل کے مریضوں کے لیے گئے پیشاب کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ حیرت انگیز طور پر دل کی شریانیوں نے زیادہ بہتر طور پر کام کرنا شروع کردیا ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ 20 ملی لیٹر یا چائے کے چار چمچے زیتون کے تیل کا استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف دل کو بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اسے تندرست و توانا بھی رکھتا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر اینڈ میڈیکل سائنس کے سربراہ ڈاکٹر بل مولن کا کہنا ہے کہ اگر دل کی بیماری کا ابتدائی اسٹیج پر ہی پتا چل جائے تو  فوری زیتون کے تیل کا استعمال شروع کردیا جائے جس سے نہ صرف دل کی بیماری کووہیں روکا جا سکے گا بلکہ مہنگے ترین علاج کے خرچے سے بھی بچا جا سکے گا۔ یونیورسٹی آف گلیسگو اور لزبن کے ریسرچرز کا کہنا ہے کہ مزید تحقیق کے لیے ایسے 69 افراد کے دل کی مانیٹرنگ کی گئی جو زیتون کا تیل استعمال نہیں کرتے تھے انہیں دو گروپوں میں تقسیم کر کے 6 ہفتے تک زیتون کا تیل استعمال کرایا گیا جس کے بعدان افراد کے پیشاب کے نمونے حاصل کئے گئے اور اس سے یہ حیرت انگیز بات سامنے آئی کہ ان افراد میں دل کی شریانوں کو بند کردینے والے مادے سی اے ڈی کی مقدار تیزی سے کم ہوئی۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے یہ بات واضح ہوگئی کہ زیتون کا تیل دل کو بیماریوں سے بچانے کا تیز ترین نسخہ ہے۔

ڈاکٹرمولن کا کہنا ہے کہ اگر لوگ فیٹس کو زیتون کے تیل کے ساتھ لیں تویہ بہت حد تک دل کے دورے کا خطرہ کم کردے گا جبکہ لوگوں کو اس بات پر راضی کرنا کہ وہ زیتون کا تیل استعمال کریں کچھ مشکل اس وجہ سے ہوتا تھا کہ اس کے اثرات انہیں فوری نظرنہیں آتے تھے تاہم ٹیسٹ کرنے کی نئی تحقیق نے یہ کام آسان کردیا ہے اور صرف پیشاب کے نمونے سے ہی ان اثرات کو دکھایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر مولن نے واضح کیا کہ زیتون کے تیل میں صحت کو بر قرار رکھنے  والا ’اومیگا 6‘ عنصر پایا جاتا ہے جو جسم کو خطرناک بیماریوں کی طرف جانے نہیں دیتا۔

کچھ ڈاکٹر کے نزدیک  زیتون کا تیل دل کی بیماریوں کو ہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے اورخون میں صحت مند اور نقصان پہنچانے والے فیٹس کے درمیان توازن برقرار رکھتا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…