جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ایک ایسی بلی جو موت کی پیشنگوئی کرسکتی ہے!! مگر کیسے؟

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

واشنگٹن: لوگوں نے  فبٹال کے میچ کے لئےآکٹوپس اور ہاتھی کی پیشن گوئی کے حوالے سے تو سنا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر حیران ہوجائیں گے کہ امریکا کے نرسنگ ہوم میں ایک بلی ایسی بھی ہے جو انسان کی موت کی پیش گوئی کرتی ہے.

امریکا میں نیو انگلینڈ ریجن کے جزیرے روہڈے  کی براؤن یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ ڈوسا نے انکشاف کیا ہے کہ ’اسٹریٹ ہاؤس نرسنگ اینڈ ری ہیبی لییشن سنٹر‘ میں آسکر نامی بلی ہے جو ایسی خداداد صلاحیت کی مالک ہے کہ اگر کوئی شخص قریب المرگ ہے تو وہ اس کی پیشگی اطلاع دے دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسکر کے حوالے سے 50 مشاہدوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو مریض قریب المرگ ہو یہ اس کے قریب جاکر کھڑی ہو جاتی ہے یا پھر اردگرد گھومنا شروع کر دیتی ہے۔ آسکر کی پیشن گوئی  شاذو نادر ہی غلط ثابت ہوتی ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے طبی عملے کو بھی غلط ثابت کر چکی ہے۔

ڈاکٹر ڈیوڈ ڈوسا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2007 میں آسکر کی صلاحیت کے حوالے سے ایک آرٹیکل لکھا اور اس کے بعد سے اس نے موت کے حوالے سے جتنے بھی اندازے لگائے وہ صحیح نکلے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ڈیوڈ نے آسکر کی خوبیوں کے حوالے سے اپنے تجربات پر ایک کتاب بھی لکھی ہے جس میں آسکر کے روزانہ کے معمولات کا حوالہ دیا ہے کہ وہ نرسنگ ہوم میں  مریضوں کے ساتھ بہت وقت گزارتی ہے اور جن مریضوں کے ساتھ وہ وقت گزارتی ہے وہ بہت ہی کم وقت میں اس دنیا سے رخصت جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ایک خاتون کو ٹانگ میں خون جمنے کی بیماری تھی اور وہ شدید تکلیف میں تھی تو آسکر نے اس کے ارد گرد گھومنا شروع کر دیا یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔ نرسنگ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے آسکر کا امتحان لینے کے لئے ایک مربتہ اسے ایک ایسے مریض کے پاس چھوڑا جو ان کے مطابق قریب المرگ تھا لیکن آسکر اس کے پاس سے اٹھ کر دوسری جگہ پر بیٹھ گئی اوروہ زندہ رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…