جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان عوام کے پیسے سے اپنی سیاسی مہم کیوں چلا رہے ہیں، پرویز رشید

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ایک بار پھر کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر بات کرنے سے پہلے اپنے آپ پر غور کریں اور بتائیں کہ وہ عوام کے پیسے سے اپنی سیاسی مہم کیوں چلا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان بادشاہ آدمی ہیں اور وہ عام آدمی کے ساتھ بیٹھنا اپنی توہین سمجھتے ہیں، اس لئے وہ اپنی آمد ورفت کے لئے خصوصی طیارہ استعمال کرتے ہیں، یہ طیارہ جے ڈی ڈبلیو نامی پبلک لمیٹڈ کمپنی کا ہے اور عمران خان اس کمپنی کی ملکیت کا طیارہ استعمال کرتے ہیں، اس کمپنی کے 29 فیصد حصص کے مالک تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیرترین ہیں لیکن اس طیارے کے اخراجات کمپنی کی آڈٹ رپورٹ میں بتائے ہی نہیں گئے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت کوئی بھی پبلک لمیٹڈ کمپنی کسی سیاسی جماعت کو چندہ نہیں دے سکتی نا ہی اس کی املاک کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، اس طرح کے اقدام جرم ہیں اور اس پر جہانگیر ترین کو جرمانے اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ عمران خان دوسروں پر بات کرنے سے پہلے اپنے آپ پر غور کریں، انہوں نے ایک لاکھ روپے ٹیکس جمع کرایا، وہ بتائیں کہ اتنے پیسوں میں اتنی شاہانہ زندگی کیسے گزار رہے ہیں، اگر انہوں نے طیارے کا کرایہ ادا کیا ہے تو وہ اس کی رسیدیں دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو روزانہ کسی نہ کسی غیر ملکی سفیر کے سامنے صفائیاں پیش کرنی پڑتی ہیں، کل انہوں نے امریکی اور آج چین کے سفیر کے سامنے صفائیاں پیش کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…