اسلام آباد۔۔۔۔وزیراعظمِ پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں اور عام انتخابات سنہ 2018 میں ہی ہوں گے جبکہ تحریکِ انصاف کے رہنما عمران خان نے سنہ 2015 کو انتخابات کا سال قرار دیا ہے۔ریڈیو پاکستان نے وزیرِ اعظم نواز شریف کی جانب سے جاری ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ آنے والے انتخابات میں لوگ سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے انھیں ووٹ دیں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کے لیے پارلیمانی نظامِ جمہوریت موزوں ہے جس میں تمام سیاسی قوتیں قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے کام کرتے ہیں۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کر رہی اور عوام کے بہتر مفاد میں ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف وزیرِ اعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبے کر رہی ہے اور حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس نے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے اور وہ ملک کے مختلف شہروں میں جلسے بھی کر رہی ہے۔عمران خان نے گذشتہ جمعے کو لاڑکانہ میں ایک جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ انھیں اگلا سال الیکشن کا سال نظر آ رہا ہے اور پاکستان کے نوجوان نیا پاکستان بنانے لیے تیار ہیں۔عمران خان نے اپنی تقریر میں ایک بار پھر بالواسطہ طور پر وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھااپنے خطاب میں عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔’جب تک نظام نہیں بدلیں گے اور حکمران طاقت نیچے کی جانب نہیں منتقل کریں گے نظام نہیں بدلیگا، گو نواز گو کا مطلب زرداری اور نواز شریف دونوں کے نظام کو مسترد کرنا ہے۔‘عمران خان نے تقریر میں ایک بار پھر بالواسطہ طور پر وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔’اگلا سال الیکشن کا سال نظر آرہا ہے، پاکستان کے نوجوان نیا پاکستان بنانے کے لیے تیار ہیں، نئے پاکستان میں وزیراعظم آپ سے سچ بولیگا جھوٹ نہیں بولیگا، جو کر سکے گا وہ کہہ دے گا کہ کروں گا اور جو نہیں کر سکے گا میں آپ سے جھوٹ نہیں بولوں گا کہ میں نہیں کر سکتا۔‘عمران خان نے اپنے خطبے میں اعلان کیا کہ اب گو نواز گو کے علاوہ گو زرداری گو کے نعرے بھی لگائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے 30 نومبر کو اسلام آباد میں ایک ’ بڑا جلسہ‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں، نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































