منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ایک پاکستانی مسلمان ہے اکیلا برطانیہ اور امریکہ سے ٹکر لینے کو تیار

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

2004 میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ زیارت کیلئے عراق میں موجود رحمت اللہ کو برطانوی فوج نے زیر حراست لینے کے بعد افغانستان میں امریکی حکام کے حوالے کر دیا تھا۔

وہ دس سال تک زیر حراست رہنے کے بعد رواں سال رہا ہوئے ہیں۔

ان دنوں پاکستان میں موجود رحمت اللہ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں عراق اور افغانستان میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

برطانوی وزارت دفاع کی دلیل تھی کہ برطانوی عدالتیں امریکی فوج کی سرگرمیوں سے متقعت کوئی کیس نہیں سن سکتیں۔

تاہم، جج جارج لیگاٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ اس دلیل کی بنا ء پر کسی برطانوی عدالت کا مقدمہ ہی نہ سننا ‘آئینی ذمہ داریوں سے رو گردانی’ ہے۔ فیصلہ میں برطانوی فوجیوں کی جانب سےتین عراقی شہریوں پر مبینہ تشدد پربھی تشویش ظاہر کی گئی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینےبھی ایک برطانوی عدالت نے لیبیا کے ایک سیاست دان کو برطانوی حکومت پر مقدمہ کرنےکی اجازت دی تھی۔

اس سیاست دان کا دعوی تھا کہ برطانیہ نے سی آئی اے کے ساتھ مل کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔

برطانوی حکام نے اس مقدمہ میں بھی وہی دلیل دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ معاملہ میں امریکا کا نام آنے کی وجہ سے برطانوی عدالتیں یہ کیس نہیں سن سکتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…