کابل۔۔۔۔افغانستان کے دارالحکومت میں غیر ملکیوں کے زیر استعمال کمپاؤند کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی غیر ملکیوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ کے داخلی راستے پر ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کابل میں دور دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب طالبان نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل افغانستان کی خاتون رکن پارلیمنٹ شکریہ بارکزئی پر بھی خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں انہیں معمولی زخم آئے تھے۔
کابل غیر ملکیوں کے کمپاؤند کے باہر خودکش دھماکہ، 2 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































