منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کر دی جائیں گی، افغان حکومت کی یقین دہانی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

اسلا م آ باد۔۔۔۔ افغانستان کی نئی حکومت نے پاکستان کو اپنی سرزمین پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور ان کے ساتھیوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے۔یہ یقین دہانی افغان صدر اشرف غنی نے دورہ اسلام اباد کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور ارمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتوں میں کرائی۔ ایک سیکیورٹی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد سے افغانستان کی پالیسی میں نمایاں تبدیلی ائی ہے، افغان صدر کے ساتھ ہمارے مذاکرات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئے جس میں اشرف غنی نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سرحد پار افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کر دی جائیں گی۔افغان صدر نے یہ یقین دہانی اس بریفنگ کے بعد کرائی جس میں انھیں شواہد کے ساتھ بتایا گیا کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں بلا امتیاز حقانی نیٹ ورک سمیت ہر قسم کے دہشتگردوں کے خلاف اپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں ہماری پالیسی میں اب کوئی ابہام نہیں ہے، ہم حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کو امن کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ حکام کے مطابق افغان صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائی کا خیرمقدم کیا اور واضح کیا کہ ان کی حکومت ٹی ٹی پی سمیت کسی دہشت گرد گروپ کو افغان سرزمین پر پناہ حاصل نہیں کرنے دے گی۔ذرائع کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی کے برعکس اشرف غنی نے دورہ پاکستان کے دوران مفاہمت کا رویہ اپنایا اور بلیم گیم سے اجتناب کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان میں نئے سیکیورٹی میکنزم کے حوالے سے قابل قدر پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔سرحدی معاملات اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اس وقت پاکستان، افغانستان اور نیٹو فورسز میں سہ فریقی انتظام موجود ہے تاہم اب دوطرفہ انتظام کی طرف توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جس کے تحت بہتر بارڈر مینجمنٹ کے لیے پاکستان اور افغانستان کی افواج باہمی تعاون بڑھائیں گی۔ افغان سیکیورٹی فورسز کو جنرل راحیل شریف کی طرف سے فوجی تربیت کی پیشکش اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…