جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تھر کی پیاس نہ بجھی،مزید 5 بچوں کی جانیں نگل لیں

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹھی۔۔۔۔تھر کے پیاسے صحرا نے مزید 5 بچوں کی جانیں نگل لیں جس کے بعد گزشتہ 47 دنوں کے دوران غذائی قلت کا شکار ہوکر اس دنیا سے منہ موڑنے والے بچوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔
تھر میں قحط اور حکومتی غفلت کے سبب غذائی قلت کا شکار بچے موسم کی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ نہیں کرپارہے، بڑہتی ہوئی سردی نے پیاسے صحرا میں اموات میں بھی اضافہ کردیا ہے اور آج بھی 5 ماؤں کی گود اجڑ گئی ہیں۔ سول اسپتال مٹھی میں 6 ماہ کے تیرٹھ کمار نے دم توڑدیا، اسپتال سے حیدرآباد ریفر کیا جانے والا 4 سالہ اکرم ولد مشتاق راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا، چھاچھرو کے گاؤں دوری میں عبدالرزاق نامی شخص کا نومولود بچہ، ڈیپلو میں 7 سالہ ندیم نوڑھیو اور کھیڑو میں ایک ماہ کا محبوب غذائی قلت کے باعث زندگی کی بازی گیا۔ اس طرح ضلع تھرپارکر میں صرف 47 روز کے دوران 66 بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ سول اسپتال مٹھی میں مختلف امراض میں مبتلا 40 بچے زیر علاج ہیں جبکہ صحرائے تھر کے دور دراز علاقوں سے مریضوں کو اسپتال لانیکاسلسلہ تھمنے کانام نہیں لے رہا۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک کئے جانے والے کام صرف دعوؤں تک ہی محدود ہیں، نجی فلاحی تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ اور اشیا کی تقسیم کا کام مٹھی اور دیگر چند ایک قصبات میں ہی کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں میں مقیم افراد قحط کے باعث بدحالی کا شکار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…