منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

!!!واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کرنے والے شدت پسند کی تصویر جاری۔۔۔

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور:کالعدم پاکستان تحریک طالبان سے جڑے شدت پسند گروپ جماعت الحرار نے واہگہ بارڈر پر حملہ کرنے والے مبینہ خود کش بمبار کی تصاویر جاری کر دیں۔25 سالہ حملہ آور کی شناخت حنیف اللہ عرف حمزہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق افغان سرحد سے ملحقہ مہمند ایجنسی سے بتایا جاتا ہے ۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان جماعت الحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حنیف اللہ نے ہی واہگہ بارڈر پر منعقدہ تقریب کے اختتام پر حملہ کیا تھا۔انہوں نے مزید دعوی کیا کہ وہ حملہ کی وڈیو بھی جاری کریں گے ۔احسان اللہ کے مطابق، یہ حملہ ’طالبان اور قبائلیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کا ردعمل تھا’۔یاد رہے کہ دو نومبر کو واہگہ بارڈر پر پریڈ کے داخلی راستے پر ہوئے اس تباہ کن حملے میں تین رینجرز اہلکاروں، دس خواتین اور سات بچوں سمیت 60 افراد ہلاک جبکہ 110 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے ۔حملہ کے کچھ دیر بعد ایک اور دہشت گرد تنظیم جنداللہ نے ذمہ داری قبول کی تھی تاہم احسان نے ایک بیان میں اس دعوی کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا تھا کہ کچھ دوسرے گروپس نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، لیکن ان کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…