جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

ایک اورپاکستانی طالبعلم نے کیمبرج یونیورسٹی میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔۔پاکستانی طالبعلم ہارون طارق نے کیمبرج یونیورسٹی کے اے لیول امتحانات میں 30 اے حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، ہارون نے علی معین نوازش کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
کوہاٹ کے رہائشی طالبعلم ہارون طارق نے اے لیول میں تیس اے حاصل کرکے ناصرف عالمی ریکارڈ قائم کیا بلکہ عالمی امتحان میں 87اے گریڈ حاصل کرکے 6ورلڈ ریکارڈ قائم کر دئیے، ہارون طارق نے او لیول میں 28، اے لیول میں 30،ا?ئی جی سی ایس ای میں 29،اے پلس میں 30اور کیمبرج میں 57اے حاصل کرکے 6ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں، اس سے پہلے ایک اور پاکستانی طالب علم علی معین نوازش کا 21 اے حاصل کرنے کا ریکارڈ تھا جو ہارون طارق نے 30 اے حاصل کرکے توڑ دیا۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون طارق نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے بیرون ملک جائیں گے مگرخواہش ہے کہ اپنے ملک کے تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے خدمات سرانجام دوں، ہارون طارق کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے میں ایک دن بھی ٹیوشن نہیں پڑھی بلکہ ٹیوشن پڑھا کرتعلیمی اخراجات پورے کیے۔ ہارون طارق نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں تعلیم کی شرح میں اضافے کیلئے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیساتھ طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمہ بھی ضروری ہے



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…