پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عاصمہ جہانگیر نے عمران خان کو بونگا خان قرار دے دیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نے عمران خان کو بونگا خان قرار دے دیا،ان کا کہنا ہے کہ کنٹینر سے جو کہتے ہیں وہ فتوائے بونگا ہوتا ہے، خان صاحب گالم گلوچ نہ کریں ، وہ ایک پگڑی اچھالیں گے تو ہم دس اچھال سکتے ہیں۔لاہورہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہو ئے عاصمہ جہانگیرنے کہا،یہ طے ہوچکا ہے کہ سیاست میں سویلین اداروں کی بالادستی ہوگی،عمران خان کو سویلین اداروں پراعتماد نہیں،انہیں چاہئے کہ وہ درست اور شفاف سیاست کریں،گالم گلوچ نہ کریں۔ماضی میں بھی بڑے لوگ آئے آج وہ کہیں بھی نہیں ہیں۔عاصمہ جہانگیرکا کہناتھاکہ عمران خان کا رول اچھا بن سکتا ہے، اگروہ سیاست اورووٹ کے ذریعے آ ئیں،لوگ شرافت کی وجہ سے خاموش ہیں،لوگ بھی گالیاں دے سکتے ہیں، انکا کہنا تھاکہ عمران خان نے ضد پکڑ رکھی ہے ماہر نفسیات کو چاہیئے کہ وہ انکا خصوصی معائنہ کریں۔عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ انہوں نے کبھی ناچ گانے پرتنقید نہیں کی، اگرعمران خان بھارت میں بھنگڑے ڈالنا چاہتے ہیں تو ان پر کوئی پابندی نہیں،انہوں نے عمران خان پرکبھی تنقید نہیں کی،خان صاحب کو برداشت سیکھنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…