ہفتہ‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2025 

سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ اگلے دو سے تین دن میں آئے گی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ اگلے دو سے تین دن میں آئے گی ، ایکشن بہتر ہونے کی صورت میں سعید اجمل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل غیر قانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا شکار ہیں۔سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی درستگی پر کام کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزادانہ بائیو مکینک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔پیر کو سعید اجمل کا انگلینڈ کی لوف برا یونیورسٹی میں بائیو مکینک ٹیسٹ ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے بائیو مکینک ٹیسٹ کی رپورٹ اگلے دو سے تین روز میں ا?نے کا امکان ہے۔سعید اجمل ان دنوں انگلینڈ میں ہی سابق ؤف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ ایک بار پھر باؤلنگ ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔ باؤلنگ ایکشن مطلوبہ ڈگری میں آنے کی صورت میں وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کے اہل ہوجائیں گے، جس کے بعد پی سی بی ، آئی سی سی کو باضابطہ ری اسسمنٹ کے لیئے کہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…