ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بھارت کسیاتھ مشروط بات چیت شروع نہیں کی جاسکتی، سرتاج عزیز

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ وزیراعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیرارون جیٹلی کے بیان کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ شرائط کی بنیادپربھارت کسیاتھ بات چیت شروع نہیں کی جاسکتی۔
ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ خطے میں امن وامان کی بحالی کیلیے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات لازم و ملزوم ہیں تاہم اس کایہ ہرگزمطلب نہیں کہ پاکستان ہتھیارڈال کرسمجھوتہ کریگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مذاکرات کومنسوخ کرنے کیلئے راہ ہموارکی ہے اوراب بھارت کوہی مذاکرات شروع کرنے میں پہل کرناہوگی۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اورہمسایہ ملکوں کیساتھ بات چیت کیلیے سنجیدہ ہے تاہم پاکستان کی مثبت کوششوں کوکمزوری سے تعبیرنہیں کرناچاہیے۔انھوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، اس ضمن میں وفاقی حکومت نے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔جان بوجھ کرسرحدوں پرگولہ باری کی جارہی ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کیلیے تیارہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…