پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کی مہنگی ترین گھڑی دو کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا ۔۔۔۔ یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہاتھ سے تیار کی گئی ایک پیچیدہ ترین گھڑی دو کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔اس گھڑی کا نام ’گریوز سپر کامپلیکیشن‘ ہے اور اس گھڑی کو سنہ 1932 میں سوئس کمپنی پیٹک فلپ نے امریکہ کے امیر بینکر ہینری گریوز کے لیے تیار کیا تھا۔گھڑی کی تیاری میں 24 کیرٹ سونا استعمال کیا گیا ہے اور اس کا وزن پانچ سو گرام ہے۔ہینری گریوز نے کمپنی کو سنہ 1925 میں گھڑی تیار کرنے کا کہا تھا تاہم 1933 تک ان کے حوالے نہیں کی گئی۔یہ گھڑی آٹھ سال میں تیار ہوئیجنیوا کے نیلام گھر سودیبیز کے مطابق کمپیوٹر کی مدد کے بغیر تیار کی جانے جانے والی یہ دنیا کی سب سے پیچیدہ گھڑی ہے جو اب بھی ٹھیک حالت میں ہے۔اس گھڑی ’سپر کامپلیکیشن‘ یعنی انتہائی پیچیدہ کا نام اِس لیے ملا کہ اِس میں وقت کے علاوہ کیلنڈر، چاند کے ادوار اور ہینری گریوز کے نیو یارک میں واقع اپارٹمٹنٹ سے رات کے آسمانی مناظر جیسی 24 خصوصیات موجود ہیں اور تمام خصوصیات کوگھڑی میں نصب نو سو پرزے سرانجام دیتے ہیں۔نیلام گھر سودیبیز کے مطابق کمپیوٹر کی مدد کے بغیر تیار کی جانے جانے والی یہ دنیا کی سب سے پیچیدہ گھڑی ہے۔یہ گھڑی ہینری گریوز کے خاندان کے بعد ایک عجائب گھر سے ہوتی ہوئی قطر کے شیخ سعود بِن الثانی تک پہنچی۔اْن کی موت کے بعد اب جب سْپرکامپلیکیشن جنیوا میں نیلام ہوئی ہے تو دنیا کے مشکل ترین گھڑی ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگی ترین گھڑی بھی بن گئی ہے۔اس گھڑی کے خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔اس سے پہلے یہ گھڑی سال 1999 میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…