اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

بھارت میں ہر دس میں چھ مرد اپنی بیوی کوپیٹتے ہیں

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی۔۔۔۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر دس میں چھ مرد اپنی بیوی یا پھر خاتون دوست کو پیٹتے ہیں۔ بی بی سی کے مطا بق اقوام متحدہ کے ورلڈ پاپولیشن فنڈ اور واشنگٹن میں واقع انٹریشنل سینٹر فار ریسرچ آن ویمن کی ایک مشترکہ تحقیق کے دوران دس میں سے چھ بھارتی مردوں نے اس حقیقت کو تسلیم کیا۔اس تحقیق کے دوران بھارت کی سات ریاستوں میں 18 سے 49 سال کی عمر کے 9205 مرد شامل ہوئے۔اس رپورٹ میں یہ سامنے آیا کہ جن مردوں نے اپنے بچپن میں کسی قسم کے تعصب کا سامنا کیا تھا یا پھر جنھیں مالی مسائل کو سامنا کرنا پڑا، وہ خواتین کے بارے میں زیادہ متشدد انداز رکھتے ہیں۔مطالعے کے مطابق خود اپنی زندگی میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنے والے مرد اپنی ساتھی خواتین کے ساتھ چار گنا زیادہ پرتشدد رویہ اپناتے ہیں اس تحقیق میں بھارت کی ریاست اتر پردیش، راجستھان، پنجاب، ہریانہ، اڑیسہ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کو شامل کیا گیا تھا۔تحقیق میں شامل شامل کئی خواتین کے نزدیک میاں بیوی کے رشتے میں ایسا تشدد عام بات ہیبھارت میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے کے مطابق 2013 میں ہندوستان میں خواتین کے خلاف جتنے جرائم ہوئے ان میں 38 فیصد خواتین اپنے شوہر اور ان کے رشتہ داروں کی بے رحمی کا شکار ہوئیں۔اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا کہ خواتین کی بڑی تعداد گھریلو تشدد کے بارے میں پولیس کو شکایت نہیں کرتی۔اس تحقیق میں 3158 خواتین بھی شامل تھیں اور ان میں سے نصف سے زائد نے تسلیم کیا کہ انھیں تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان خواتین کو زیادہ تر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں تھپڑ مارنے، دھمکانے، گلا دبانے اور جھلسانے جیسے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق خواتین کو اس کے علاوہ جذباتی، جنسی اور معاشی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تحقیق میں شامل شامل کئی خواتین کے نزدیک میاں بیوی کے رشتے میں ایسا تشدد عام بات ہے۔بی بی سی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں عورتوں کے خلاف گھریلو تشدد رپورٹ کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ عورتوں میں زیادہ آگہی اور پولیس اور غیر سرکاری تنظیموں کا سرگرم ہونا ہے۔
بھارت میں سنہ 2003 میں گھریلو تشدد کے 50,703 کیس رپورٹ ہوئے تھے جو 2013 میں بڑھ کر 118,866 تک پہنچ گئے ہیں جو دس برسوں میں 134 فیصد اضافہ ہے



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…