لندن۔۔۔پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کے نام ایک ای میل میں اپنے اوپر عائد تاحیات پابندی پر نظرِ ثانی کی اپیل کی ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کی پاداش میں دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی توثیق آئی سی سی نے بھی کی ہے۔کنیریا اس پابندی کے خلاف تمام اپیلیں ہار چکے ہیں۔دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر ان کے معاملے میں جانبدارانہ اور تکبرانہ انداز اختیار کر کے اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کی اور انہیں قربانی کا بکرا بنادیا۔دانش کنیریا نے اپنی ای میل میں یہ بھی کہا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے وکلا نے اپنے مرکزی گواہ مرون ویسٹ فیلڈ کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ان کا کہنا ہے کہ ویسٹ فیلڈ نے اس تمام معاملے میں کبھی بھی سچ نہیں بولا۔ یہاں تک کہ وہ آخری سماعت میں بیماری کا بہانہ کرکے پیش بھی نہیں ہوئے۔دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ مرون ویسٹ فیلڈ پابندی عائد کیے جانے کے باوجود انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ہونے والی کلب کرکٹ کھیلتے رہے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔کنیریا نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے غیر برطانوی کرکٹرز کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو مبینہ طور پر نسلی تعصب پر مبنی قرار دیا ہے۔
دانش کنیریا نے اپنی ای میل میں پاکستان کرکٹ بورڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انہیں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے روک دیا جب ایسیکس پولیس نے ان پر فرد جرم بھی عائد نہیں کی تھی۔کنیریا نے کہا ہے کہ وہ انو بھٹ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسر کے توسط سے دو ہزار پانچ میں ویسٹ انڈیز کیدورے میں ملے تھے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ ذمہ داری قبول کرنی چاہیے کہ اس نے ایک ایسے شخص کو ٹیم کے قریب کیوں آنے دیا جس کی ساکھ کے بارے میں سوالات اٹھے اور وہ مبینہ طور پر بک میکرز سے تعلقات رکھتا تھا۔دانش کنیریا نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ ان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں جو وہ آئی سی سی کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Untitled
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
-
ہمارا امیرالعظیم
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
اگلے ماہ مجموعی طور پر12تعطیلات متوقع
-
رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر بلیڈ سے اس کا نازک عضو کاٹ دیا
-
فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
اسکول کب کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم پیش رفت
-
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم



















































