اسلام آباد۔۔۔۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کی نمائندگی کا مطالبہ حیران کن ہے انہیں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم چاہئے یا جوڈیشل کمیشن۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور زاہد حامد کے ہمراہ میڈیا پریفنگ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم بھی تیار ہیں لیکن تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں کم وبیش تمام باتیں طے پاچکی تھیں، چند ناپسندیدہ واقعات کے علاوہ دنیا بھر سے آئے ہوئے مبصرین اور عالمی اداروں نے 2013 کے انتخابات کو ملک کی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دیئے، عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کی نمائندگی کا مطالبہ حیران کن ہے، آئین سے ہٹ کرکوئی کمیشن تشکیل نہیں دیا جاسکتا۔ جوڈیشل کمیشن میں صرف ججز ہوتے ہیں، اس میں ایجنسیوں کے لوگ نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے نہ ہی بادشاہت کہ جس کے جو جی میں آئے وہ کرے، حکومت ہر کام آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کرے گی، حکومت اگر چاہے بھی تو عمران خان کا مطالبہ نہیں مان سکتی، حکومت کو کمیشن میں شامل ججوں کے نام بھی تجویز کرنے کا اختیار نہیں ہوتا، کمیشن کے لئے ججوں کے نام بھی عدالت ہی دیتی ہے، وزیراعظم نے دھاندلی کی شکایات کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے، جیسے ہی سپریم کورٹ سے نام دیئے جائیں گے حکومت فوری طور پر نوٹی فکیشن جاری کردے گی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اکثریت کی رائے کا احترام کیا جانا چاہئے، ذاتی پسند نا پسند پر اختلافات مناسب نہیں، چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لئے قائد حزب اختلاف آئندہ ایک دو روز میں پارلیمانی کمیٹی کو 3 نام بھجوا دیں گے جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ان ناموں پر غور ہوگا اور پارلیمانی کمیٹی ہی چیف الیکشن کمشنر کے نام کی حتمی منظوری دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے جہاں ملک کو معاشی حوالوں سے بہت نقصان ہوا وہیں بین الاقوامی اداروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچا لیکن حکومت ملک کو معاشی بحالی کی جانب گامزن کرنے کے لئے تمام تر اقدام کرے گی، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند روز میں معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہوئی ہے، روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے اوراسٹاک مارکیٹ بہتر ہورہی ہے۔
جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کی نمائندگی کا مطالبہ حیران کن ہے، اسحاق ڈار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری



















































