کوئٹہ۔۔۔..وزیراعظم نااہلی کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیاہے اور معاملہ چیف جسٹس کے سپرد کر دیا۔عدالت نے فیصلہ دیا ہیکہ آرٹیکل 62اور63کے حوالے سے جامع فیصلہ آنا ضروری ہے، تجویزکرتے ہیں کہ تین سینئر وکلاء حامد خان، رضاربانی اور خواجہ حارث عدالت کی رہنمائی کریں۔سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ،اس موقع پراٹارنی جنرل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اس درخواست کو سیاسی نوعیت کا مسئلہ قراردے کر خارج کرچکی ہے۔ جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیے کہ یہ بنیادی مسئلہ ہے، ائین کے ارٹیکل 62 اور63 کے تحت اسکودیکھناہوگا،تجویزکرتے ہیں کہ تین سینئر وکلائعدالت کی اس سلسلے میں رہنمائی کریں