پشاور۔۔۔۔پشاور ہائی کورٹ کے چار نئے ایڈیشل ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔نئے ججوں کی شمولیت کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے نئے ججوں سے حلف لیا۔ نئے ایڈیشل ججوں میں قاضی محمد غضنفر، محمد یونس تہیم، حیدر علی اور قلندرعلی خان خٹک شامل ہیں۔ قاضی محمد غضنفر کا تعلق ایبٹ ا باد، محمد یونس تہیم کا ڈیرہ اسماعیل خان اور حیدرعلی کا تعلق پشاور سے ہے، جنہیں بار سے لیا گیا ہے جبکہ قلندرعلی خان خٹک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکوڑہ خٹک تھے۔ قلندر علی خان خٹک سروسز ٹریبول کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد ایاز ایڈوکیٹ نے جیونیوز کو بتایا کہ نئے ججوں کی تقرری کے خلاف پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر عدالتوں میں جزوی ہڑتال ہیاور وکلاء4 نے عدالت کاروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔