پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

600 بچے روزانہ مرتے ہیں ،تھر میں 2 بچوں کی ہلاکتوں پر شور شرابہ کیوں، شرجیل میمن

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ۔۔۔۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 600 بچوں کی روزانہ اموات ہوتی ہے لیکن تھر میں 2 بچوں کی ہلاکتوں پر شور شرابہ کیا جارہا ہے جبکہ تھر میں بچوں کی ہلاکتوں سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹ جعلی تھی۔سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تھرپارکر سندھ کا سب سے زیادہ پسماندہ ضلع ہے جہاں حکومت ریلیف کا کام بخوبی انجام دے رہی ہے اور پہلے مرحلے میں ضلع میں میٹھے پانی کے لئے پلانٹ لگائے گئے ہیں، اگر تھرپارکر میں بارش نہیں ہوئی تو اس میں حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ 20 سال سے پیپلزپارٹی کے پاس نہیں تھا تاہم تھر میں اگر روزانہ 2 بچوں کی اموات ہورہی ہے تو ملک بھر میں 600 بچے روزانہ ہلاک ہوجاتے ہیں لیکن اس پر اتنا شور نہیں کیا جاتا جبکہ میڈیا میں تھرکی صورتحال کے حوالے سے ؤنے والی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں۔وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، حکومت دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے جبکہ حکومتی اقدامات کے باعث صوبے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…