پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

وہ سات چیزیں جن پر معذرت کی ضرورت نہیں، جانیے اور بہتر زندگی گزاریئے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک : ہر انسان غلطیاں کرتا ہے اور اس سے ہی آگے بڑھنے کا راستہ بھی ملتا ہے ، تاہم جب بھی ہمارے کسی فیصلے کو لوگ غلط قرار دیتے ہیں تو ہم معذرت خواہانہ رویے کے ساتھ آگے بڑھ جاتے ہیں۔

مگر ایک حقیقت یہ ہے کہ ہمارے کچھ اقدامات ایسے ہوتے ہیں جن پر ہمیں پچھتانے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ وہ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں اور ایسے سات اقدامات کے بارے میں جانے جو کسی بھی معذرت خواہانہ رویے کا باعث نہیں سکتی بلکہ وہ ستائش کے حقدار ہوتے ہیں۔

جلد سونے کی عادت

اگر آپ اور دیگر دوست شام کو کسی پروگرام کے لیے رات دیر تک جاگنا چاہتے ہیں مگر آپ تھکاوٹ محسوس کررہے ہیں اور سونے لیٹ جاتے ہیں تو اس میں کچھ غلط بھی نہیں کیونکہ نیند ہر ایک کی صحت اور خوشی کے لیے لازمی ہوتی ہے، اور سائنس کا ماننا ہے کہ کم نیند ہمارے اندر تناﺅ اور دیگر سنگین طبی مسائل کا سبب بنتی ہے، تو بستر پر جلد چلے جانا آپ کے جاگنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور اس پر معذرت کی کوئی ضرورت نہیں۔

انکار کرنا

کیا بہت زیادہ کام کررہے ہیں؟ تو جان لیں کہ کئی بار مختلف چیزوں کو انکار کردینا ہاں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے، درحقیقت اگر آپ اپنی شخصیت کو بوجھ تلے دبانے سے بچانا چاہتے ہیں تو انکار کرنے کی جرات پیدا کرنا ہی پڑتی ہے اور یہ کوئی غلط بات بھی نہیں کیونکہ یہ آپ کے اپنے ہی حق میں بہتر ہوتی ہے اور اس پر دیگر افراد کی تنقید کو نظرانداز کردیا جانا چاہئے۔

تعطیلات

ایک افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں لوگ اپنے دفاتر سے ملنے والی تعطیلات کو لینے سے ہی خوفزدہ رہتے ہیں حالانکہ یہ ان کا حق ہوتا ہے، آٹھ گھنٹے کے معمول سے کچھ عرصے کا وقفہ کسی پچھتاوے کی بجائے شخصیت کو بہتر بناتا ہے اور آپ کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

خراب دوستی سے جان چھڑانا

دوستوں سے علیحدگی بہت مشکل ہوتی ہے بلکہ کئی معاملات میں تو یہ کسی رومانوی تعلق توڑنے سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے، مگر کئی بار یہ علیحدگی آپ کی صحت کے لیے بہتر ثابت ہوتی ہے، کیونکہ کسی دوست کے ساتھ کشیدگی آپ کے اندر تناﺅ بڑھاتا ہے اور مختلف مسائل کا سبب بنا دے گا، اگر ایسے تعلق کو ختم کیا جاتا ہے تو اس پر معذرت خواہانہ سوچ کسی بھی طرح درست نہیں۔

فوری طور پر ای میل کا جواب نہ دینا

ای میل پر فوری جواب دینے کا دباﺅ موجودہ عہد کی جدید ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ بڑھ چکا ہے تاہم اس سے کچھ دیر کے لیے نجات حاصل کرنے میں کوئی برائی بھی نہیں، درحقیقت بیشتر کامیاب کاروباری افراد تو صبح کے وقت ای میلز چیک ہی نہیں کرتے، خاص طور پر گھر کے اندر ای میلز کو پڑھنا کسی بھی طرح اچھا یا فائدہ مند نہیں ہوتا۔

تنہا وقت گزارنا

ہوسکتا ہے کہ ہم میں سے بیشتر اس خیال سے اتفاق نہ کریں کہ اپنے خیالات کے ساتھ کچھ وقت تنہا گزاریں مگر سائنس کا ماننا ہے کہ ہمیں اس پر غور کرنا چاہئے خاص طور پر اس وقت جب ہم اپنے لیے کچھ وقت چاہتے ہو، تنہا رہنے سے متعدد فوائد ہوتے ہیں یہ آپ کو ری چارج کرنے میں مدد دیتا ہے،اس سے آپ خود پر کنٹرول اور دیگر کو سیکھ سکتے ہیں۔

خود کو ترجیح

زندگی میں خوشی بہت اہمیت رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں اپنی ضروریات کو ترجیح دینا چاہئے جس پر معذرت کی بھی ضرورت نہیں، درحقیقت یہ سوچ صحت مندانہ ہوتی ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ ذہنی، جذبات، جسمانی اور روحانی طور پر اپنے موجود خلاءکو بھررہے ہیں اور یہ خودغرضی نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…