بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

کالعدم شدت پسند تنظیم ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ،پاکستان کی چین کو یقین دہانی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

بیجنگ۔۔۔۔وزیر اعظم نواز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو پاکستان میں کالعدم شدت پسند تنظیم ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے معاملات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے چین کے صدر کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور کمپنیوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چین کا کہنا ہے کہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں دہشتگردی میں ملوث ہیں اور یہ لوگ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اس کی منصوبہ بندی کرتے ہیں جبکہ پاکستان نے بھی ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کو کالعدم قرار دے رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…