اسلام آباد۔۔۔۔ وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کا عمل موخر کردیا۔ اسلام آباد میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی کااجلاس ہوا جس کی سربراہی متحدہ عرب امارات میں موجود وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بذریعہ وڈیو لنک کی، اجلاس کے دوران او جی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت کے معاملات پرغورکیا گیا، اس موقع پر کابینہ کے متعدد ارکان کی جانب سے او جی ڈی سی کی نجکاری کے فیصلے کی مخالفت کی گئی جس پر او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل روک دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے او جی ڈی سی ایل کے 10 فیصد حصص کی فروخت سے 80 کروڑ ڈالرز حاصل کرنے کا ہدف رکھا تھا تاہم اس کے بعد ادارے کے ملازمین اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل روک دیا گیا
8
نومبر 2014
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں