منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ایسا صدر بھی ہو گا کہیں ، جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوروگوائے کے صدر ہوزے موہیکا نے کہا ہے کہ انھیں اپنی فوکس ویگن بیٹل کار کے لیے دس لاکھ ڈالر کی پیشکش ہوئی ہے۔ہوزے موہیکا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے غریب صدر ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ایک عرب شیخ نے ان کی گاڑی خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔یوروگوائے کے صدر نے ہفت روزہ میگزین بسکویندا کو بتایا کہ اگر انھوں نے عرب شیخ کی پیشکش کو قبول کر لیا تو اس سے حاصل ہونے والی رقم سے غریب افراد کی مدد کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی خریدنے کی پیشکش رواں سال کے شروع میں بولیویا میں ہونے والی بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں کی گئی تھی۔79 سالہ ہوزے موہیکا کے مطابق جب انھیں پہلی بار گاڑی بیچنے کی پیشکش ہوئی تو انھوں نے اس پر پوری طرح دھیان نہیں دیا تاہم اس کے بعد انھیں ایک اور آفر دی گئی جس کے بعد انھوں نے اس پر سنجیدگی سے غور کیا۔انھوں نے کہا کہ ’ان کی گاڑی کے ساتھ کوئی وابستگی نہیں ہے‘ اور وہ اسے بخوشی نیلام کر دیں گے۔
یوروگوائے کے صدر نے کہا کہ اگر انھیں اپنی گاڑی کے عوض دس لاکھ ڈالر مل گئے تو وہ اس رقم کو بیگھر افراد کی مدد کے لیے چلنے والے پروگرام کے لیے وقف کر دیں گے۔خیال رہے کہ یوروگوائے کے صدر ہوزے موہیکا ’پیپ‘ کے نام سے مشہور ہیں۔وہ ایک خستہ حال فارم میں رہتے ہیں اور اپنی زیادہ تر تنخواہ خیرات کر دے دیتے ہیں۔یوروگوائے کے حکام کے لیے اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہے اور سنہ 2010 میں ان کی فوکس ویگن بیٹل کار کی مالیت 1,800 ڈالر تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…