ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گلبدین حکمت یار نئی افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر تیار

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔۔ افغانستان میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے نئی افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات اورمسلح جدوجہدسے الگ ہونے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔اعلیٰ سطحی افغان اورحزب اسلامی ذرائع کے مطابق ڈاکٹراشرف غنی کی جانب سے افغان صدر کاعہدہ سنبھالنے کے فوراًبعد قریبی ساتھیوں اور اہم شخصیات کے ذریعے حکومت اورحزب اسلامی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ افغانستان کے موجودہ صدر ڈاکٹراشرف غنی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہی حزب اسلامی کے رہنماؤں جومختلف مقامات پرموجود تھے کی حمایت حاصل کی بلکہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ان کی کامیابی بھی انجینئرقطب الدین ہلال کی واضح حمایت ہی کی وجہ سے ممکن ہو پائی۔حزب اسلامی افغانستان کے کئی اہم رہنماجن میں انجینئر وحید اللہ صباؤن،جمعہ خان ہمدرد،عبدالہادی مسلم یار،ڈاکٹرفاروق وردگ اورکئی دیگر سیاسی عمل کا حصہ بنے جو طالبان اقتدار کے خاتمے کے بعد سے جنگ کاحصہ تھے،اس وقت بھی چیئرمین سینیٹ (مشرانو جرگہ)عبدالہادی مسلم یار اور اسپیکر قومی اسمبلی (اولسی جرگہ)لطیف ابراہیمی حزب اسلامی افغانستان کے صف اول کے رہنماؤں میں شامل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انجینئر گلبدین حکمت یارکی رواں سال کے اختتام تک کابل واپسی کاامکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…