جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے دھرنے کے خاتمے کی نئ شرط رکھ دی کیا یہ شرط حکومت پوری کرپاۓگی؟

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھرنے کو 90 روز مکمل ہورے ہیں جس پر دھرنے کے شرکا کو مبارکباد پیش کرتاہوں، آج ملک میں پیٹرول کی قیمتیں اسی دھرنے کی بدولت کم ہوئی ہیں لیکن حکومت اب بجلی اورگیس مہنگی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران اور اسحاق ڈار سب سے بڑے ٹیکس چور ہیں، اسحاق ڈار کے آنے سے بجلی کی چوری 18 فیصد تک ہوگئی ہے، حکمرانوں کا اپنا پیسہ باہر پڑا ہے جبکہ نریندر مودی نے بھارتیوں کا پیسہ سوئٹزرلینڈ سے واپس مانگ لیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو ایک قوم بنایا جائے اور ہم تب تک ایک قوم نہیں بنیں گے جب تک عوام کو حقوق نہ دیں، آج ملک میں ہر ایک کو نیا صوبہ چاہئے لیکن صوبے بننے سے کچھ ٹھیک نہیں ہوگا کیونکہ نئے صوبے مسائل کا حل نہیں اور مسائل صرف انصاف سے ہی حل ہوں گے، آج ملک میں ہر سال چار لاکھ بچے گندا پانی پینے سے مررہے ہیں، تھرپارکر میں لوگ بھوکے مررہے ہیں لیکن وزیراعلیٰ سندھ کو کچھ بھی پتا نہیں ہے۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں مل سکتا اس لیے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ دھرنا ختم ہوجائے گا، ہم نوازشریف کے ماتحت نہیں سپریم کورٹ کے ماتحت تحقیقات قبول کریں گے جسے ایک ماہ میں مکمل کرایا جائے اور جسٹس ناصر اسلم جیسے لوگوں کی سربراہی میں تحقیقات کرائی جائیں اگر دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو دھرنا ختم کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…