ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے چھ سے نو ماہ کا وقت دینے کی استدعا مسترد

datetime 30  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے چھ سے نو ماہ کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیوں سے متعلق پیشرفت رپورٹ یکم دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے چھ سے نو ماہ کا وقت دینے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں کیلئے کئی اقدامات کرنے ہیں۔ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے قوانین کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ابھی رولز بھی تیار کرنے ہیں جس پر چیف جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن یکم دسمبر کو پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیوں پر ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کرے۔ پیشرفت رپورٹ میں بتایا جائے اب تک کیا اقدامات کیے گئے اور کون سے باقی ہیں۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد بتائیں گے کہ کتنا وقت دینا ہے ، کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…