ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ابو ظہبی ٹیسٹ ، پاکستان کے کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان82رنز

datetime 30  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی۔۔۔۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے پرایک وکٹ کے نقصان82رنز بنائے ہیں۔ محمد حفیظ36اور اظہرعلی11رنزکے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے 57رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا،کھیل کے پہلے سیشن میں آسٹریلوی ٹیم کوواحد کامیابی احمد شہزاد کی وکٹ کی صورت میں ملی، وہ 35رنز بناکر لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔دبئی ٹیسٹ میں شکست سے دوچار ہونے والی آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اسٹیو او کیف اور ایلکس ڈولین کو ٹیم سے ڈراپ کرکے مچل اسٹارک اور گلین میسکویل فائنل الیون کا حصہ بنائے گئے ہیں، جبکہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کی وننگ الیون کو برقراررکھا ہے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے۔ دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ایک صفر کی برتری حاصل ہے،دبئی ٹیسٹ میں مصباح الیون نے کینگروز کو 221سے شکست دی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…