باڑہ ۔۔۔۔خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی میں20دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کے دوران 20 دہشت گردہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے