بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

خبردار ۔ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں۔

datetime 29  اکتوبر‬‮  2014 |

ماسکو۔۔۔۔روس کے حکام نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سیلفی لینا بند کر دینا چاہیے کیونکہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تنبیہہ روس کے علاقے کورسک کے محکمے نے کی ہے۔ کورسک کے اس محکمے کا کہنا ہے کہ سیلفی کے لئے لوگ سر جوڑتے ہیں اور اس وجہ سے جوئیں ایک سر سے دوسرے سر میں منتقل ہو سکتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے کورسک میں ان بچوں کا سکول میں داخلہ ممنوع ہے جن کے سر میں جوئیں ہیں۔ ماضی میں کورسک کے اس محکمے کے فیصلے کافی متنازع رہے ہیں۔ اس کے سابق سربراہ نے ایک بار کوؤں کو مارنے کا کہا تھا کیونکہ ان سے برڈ فلو پھیلتا ہے۔ اسی سابق سربراہ نے ان ممالک سے اشیائے خورونوش اور مشروبات درآمد کرنے پر پابندی کی تجویز پیش کی تھی جن سے کریملن کے روابط اچھے نہیں ہیں۔ جوؤں کے حوالے سے اس محکمے کے فیصلے کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ایک شخص سوال کیا کہ کیا یہ محکمہ یہ کہہ رہا ہے کہ زیادہ تر روسی نوجوانوں کے سر میں جوئیں ہیں؟۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…