متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں تاخیر کے شکار منصوبوں پر وفاقی حکومت سے مدد مانگ لی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقا ت کے دوران ایم کیو ایم نے سرکلرریلوے،لیاری ایکسپریس،واٹر اینڈ سیوریج منصوبوں کو فوری مکمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آئین کے تحت اپنے حقوق کےلیے آواز اٹھانے کا حق ہے، ایم کیو ایم کی قیادت پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھ کر اختلاف کو دور کرے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم کی تجویز پر غور کی یقین دہانی کرا دی۔