جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی سمندری طوفان نیلو فر سے لاعلم

datetime 28  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی خاتون رکن شازیہ فاروق شوہر کو دہشتگرد کہے جانے پر آبدیدہ ہو گئیں ، سپیکر سراج درانی نے سمندری طوفان نیلو فر سے لاعلمی کا اظہار کر کے ایوان کو حیران کر دیا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا تو ایم کیو ایم کی رکن شازیہ فاروق اپنی نشست پر کھڑی ہوگئیں۔ سپیکر سراج درانی انہیں قواعد و ضوابط سمجھاتے رہے لیکن شازیہ فاروق اپنے موقف پر ڈٹی رہیں۔ اس موقع پر شازیہ فاروق آبدیدہ ہوگئیں تو دیگر اراکین نے انہیں تسلیاں دیں اور چپ کرایا۔ ایم کیو ایم کی رکن ارم عظیم فاروقی نے نیلوفر طوفان کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ نیلو فرطوفان تیزی سے بڑھ رہا ہے ، سندھ حکومت کیا کر رہی ہے جس پر سپیکر نے طوفان نیلو فر سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیلوفر کوں ہیں۔ اس صورت حال کو دیکھ کر وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا نیلو فر طوفان کے حوالے سے حکومت سنجیدہ ہے۔ شرجیل میمن نے کہا طوفان کے حوالے سے تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں اور ساحل سمندر پر بھی دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…