لاہو۔۔۔ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو سپر پاورز کی پشت پناہی حاصل ہے، جس کی بناء پر انہوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے احتجاجی سیاست سے انتخابی سیاست کا رْخ کیا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا میرے کارکنوں نے اسلام آباد میں ستّر دن کے دھرنے میں ہر قسم کی مشکلات برداشت کرکے ایک کرشمہ کر دکھایا ہے، خصوصاً تیس اور اکتیس اگست کی رات تو ان کا جذبہ بے مثال تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے عزم نے نواز شریف کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا تاہم پھر کچھ سپر پاورز انہیں بچانے کے لیے آگے آگئیں کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر طاہر القادری نے الزام لگایا کہ یہ طاقتیں کسی بھی سچے اور حقیقی سیاست دان کو اوپر آتے ہوئے نہیں دیکھ سکتیں کیوں کہ کسی کرپٹ، بد عنوان اور کمزور حکومت کے ساتھ ساز باز کرنا ان کے لیے زیادہ آسان ہوتا ہے