پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

اسفندیار ولی نے بھی کلئیر کئے گئے علاقوں میں آئی ڈی پیز کی فوری واپسی کا مطالبہ کر دیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کلئیر کئے گئے علاقوں میں آئی ڈی پیز کی واپسی کا فوری اعلان کیا جائے۔پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی اسلام آباد میں کرسی کی لڑائی چل پڑی، اس دوران حکومت کو آئی ڈی پیز یاد نہ رہے اور میڈیا بھی انہیں بھول گیا۔ انہیں افسوس ہوتا ہے کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت نے اتنے بڑے انسانی المیے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔ یہ مسئلہ اتنا گھمبیر ہے کہ اسے حل نہ کیا گیا اس کے نتائج وہی ہوں گے جو 1971 میں بنگلہ دیش میں ہوئے تھے۔اسفندیا ولی خان نے کہا کہ پرانے پاکستان میں بھی قبائلی علاقوں سے آئی ڈی پیز آئے تھے لیکن جس طرح وفاقی اور صوبائی حکومت نے انہیں عزت سے رکھا اور پھر اسی عزت کے واپس ان کے گھروں کو بھجوایا وہ قابل تحسین ہے۔ ماضی کی غلطیوں پر رونے کا کوئی فائدہ نہیں اب ہمیں مستقبل کی بات کرنی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ ان عوامل پر توجہ دے جو شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی آمد پر نظر انداز کردیئے گئے تھے تاکہ ان کی واپسی پر کوئی کوتاہی نہ ہو۔ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے جن علاقوں کو دہشتگردوں سے کلیئر کردیا ہے ان علاقوں کے لوگوں کی واپسی کا فوری اعلان ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالب علم ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، صورت حال یہ ہے کہ فاٹا میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں، جس طرح گزشتہ دور حکومت میں اس وقت کے آئی ڈی پیز کے لئے درسگاہوں میں خصوصی نشستیں رکھی گئیں تھیں اسی طرح آج بھی ان کے لئے خصوصی نشستیں مختص کی جائیں۔ واضح رہے کی آج صبح شالی وزیرستان کے جرگہ نے بھی آئی ڈی پیز کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…