منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

عوام پر پھر بجلی گرا دی ،52 پیسے فی یونٹ مہنگی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی ، نیپرا نے بجلی باون پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت نے اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا۔نیپرا نے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ، اضافے کا اطلاق 50یونٹ گھریلو صارفین اور کراچی الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ حکومت نے اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی باون پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کے مطابق ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ ستمبرمیں مجموعی طور پر 8 ارب 93 کروڑ49 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر اسلام آباد میں سماعت کی۔ سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کے مطابق ستمبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ، ستمبر میں مجموعی طور پر 8 ارب 93 کروڑ 49 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ ستمبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 60ارب 53 کروڑ 82لاکھ روپے رہی ، حکام کے مطابق ٹرانسمیشن لاسز کی مد میں 37 کروڑ روپے مالیت سے زائد بجلی ضائع ہوئی، اضافے کا اطلاق 50یونٹ گھریلو صارفین اور کراچی الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…