ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

یونس خان چار درجے ترقی ،آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ۔۔۔دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی ہے، دونو ں اننگز میں سنچریاں بنانے والے یونس خان چار درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 221 رنز سے ہراکر پاکستان ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبرپر آگیا۔میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے یونس خان ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں واپس آگئے،چار درجے ترقی حاصل کرنے کے بعد اب وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں،کپتان مصباح الحق دسویں سے گیارہویں پوزیشن پر چلے گئے۔اسد شفیق 21ویں ،اظہر علی 27ویں اور دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 80 گیندوں پر سنچری داغنے والے سرفراز احمد 38ویں نمبر پر پہنچ گئے۔اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے بھی 14 درجے ترقی پاکر 52 واں نمبر حاصل کرلیا،سری لنکا کے کمار سنگا کارا پہلی اور جنوبی افریقا کے اے بی ڈیلولیئرز کی دوسری پوزیشن ہے۔بولنگ میں ڈیل اسٹین بدستور پہلے نمبر پر ہیں ،رائن ہیرس دوسرے اوررنگنا ہیراتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے ہیرو ذوالفقار بابر 46 درجے ترقی کے بعد 51 ویں اور ڈبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ 62 ویں نمبر پر ہیں۔پابندی کا شکار سعید ۔اجمل اب بھی ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی بالر

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…