اسلام آباد۔۔۔۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہرشعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔حکومت نے مقامی کرنسی کو مضبوط کیا ہے۔اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے مالیاتی خسارے میں کمی کی ہے۔کانفرنس سے غیرملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ معاشی اہداف میں بہتری آئی ہے۔حکومت توانائی کی ضروریات پوری کرنیکیلیے کئی منصوبوں پرکام کررہی ہے۔ہم نے ایسے اقدامات کیے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا۔پاکستان کی اکثریت آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے۔توقع ہے کہ اس قسم کی سرمایہ کاری کانفرنس مزید ہوں گی۔پاکستان میں ہرشعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ہماری حکومت نے مقامی کرنسی کو مضبوط کیا ہے۔ پاکستان کے یوروبانڈزمیں دلچسپی دیکھی گئی ہے۔غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہرکی ہے۔گزشتہ عشرے میں پاکستان میں عالمی مقابلے پرترقی کی شرح کم رہی۔ہماری اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدرمستحکم ہوئی۔روپے کی قدرمیں10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ہم نے اپنے نجی شعبے کو این ایل جی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے