راولپنڈی۔۔۔۔۔ اسکیم تھری کی رہائشی خاتون نے شوہر اور دو بچوں کو زہر دے کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی اسکیم تھری کے بلاک سی کے اہل علاقہ کی اطلاع پر ایک مکان سے میاں بیوی اور ان کے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جائے وقوعہ کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ گھریلو تنازع سے تنگ آکر بیوی نے پہلے اپنے شوہر اور بچوں کو زہر دیا اس کے بعد خود بھی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، تحقیقات کے بعد واقعے کی نوعیت کے بارے میں کہا جاسکتا ہے۔