اسلام آباد۔۔۔۔۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازنے کہاہے کہ استعفیٰ دو تحریک اب استعفیٰ لواورچندہ دوتحریک میں تبدیل ہوگئی ہے، یہ سب مکافات عمل ہے۔انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دھرنا جاری رکھنے کیلیے عوام سے چندہ کی اپیل پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ قسمت کاکھیل دیکھیں وزیر اعظم نوازشریف سے استعفیٰ مانگنے والے اب اپنے استعفے منظور کروانے کاکہہ رہے ہیں۔ اگست 2014ء میں ان کامطالبہ تھاکہ نوازشریف استعفیٰ دواوراب اکتوبر2014ء میں وہ کہہ رہے ہیں خداراہمارے استعفے منظورکرو۔